جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان: پولیس وین پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل جانبحق، شہری زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان موسیٰ زئی شریف کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جانبحق جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ تھانہ چودہوان کے ایس ایچ او غلام قاسم کے عدالت میں پیشی کے لیے جاتے وقت پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موسیٰ زئی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل جاوید عالم چیمہ موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ چودہوان کے رہائشی شہری احسان اللہ المعروف "ہوٹل والا” شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او غلام قاسم محفوظ رہے، جبکہ زخمی شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button