جرائمعوام کی آواز

ٹانک: ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر بم حملہ، 8 مزدور زخمی

ضلع ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے سے اڑا دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 مزدور زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کلاچی کی حدود میں ہتھالہ روڈ کوٹ دولت کے قریب نامعلوم افراد نے دو سرکاری اہلکاروں کو گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button