جرائمعوام کی آواز
بنوں: فائرنگ کے دو مختلف واقعات، ایک شخص جانبحق، تین زخمی

ضلع بنوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش تھانہ غوریوالہ کی حدود سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق غوریوالہ تھانے کی حدود میں جمشید نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین خانہ بدوش افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عبدالرحیم، عثمان غنی اور حضرت علی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد باپ اور بیٹے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔