جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب ٹکوارہ میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button