جرائمعوام کی آواز
بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود سے دو افراد اغوا

بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود سے دو افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغویان اپنے دوستوں کے ہمراہ سپینہ تنگی کے علاقے شکار پر گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویان میں نعمان الحسن، غوریوالہ ٹو کے ویلج کونسل سیکرٹری اور اشفاق، آر ایچ سی غوریوالہ کا کلاس فور ملازم شامل ہیں۔
تاہم مغویان کے دو ساتھی اغوا کاروں سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ہے اور پولیس نے رپورٹ درج کرکے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب لوئر وزیرستان تحصیل برمل پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔