جرائمعوام کی آواز
ٹانک: شدت پسندوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اغوا

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی تحصیل کڑی مروتی میں کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے حملہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغوی اہلکار کی شناخت وقار بھٹنی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے رکشے پر سوار تھا۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے راستے میں ناکہ لگا رکھا تھا اور اہلکار کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے خیبر پختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے متعدد بار پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔