ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کے باعث تین جواں سال لڑکیاں قتل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں تین جواں سال لڑکیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے تینوں خواتین موقع پر ہی جانبحق ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد علی خان بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولین کے گھر میں مبینہ طور پر ان کی بھابھی کا قتل ہوا تھا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی برقرار تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، جس میں تین ملزمانوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 7 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔