جرائمعوام کی آواز

اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 2 ایف سی جوان جانبحق، 5 زخمی

اورکزئی کے علاقے اپر اورکزئی میں ماموزئی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جانبحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح 10:30 بجے تورسمت روڈ پر پیش آیا، جہاں فرنٹیئر کور (ایف سی) 216 وِنگ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

جانبحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار الطاف، سپاہی خیردین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کرک اور وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں نائک عزیز، سپاہی حاضر، راج ولی، جبریل، شاہد شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button