جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان: زمین کے پانی کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بگوانی شمالی، تھانہ پہاڑپور کی حدود میں زمین کے پانی کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں چچازاد تھے، معمولی بات سے جھگڑا اتنے بڑے حادثے میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں نصر اللہ، ثناء اللہ، امیر حمزہ اور عاشق شامل ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button