جرائمعوام کی آواز
خیبر/باڑہ: دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، مسلح ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو نجی بینک الحبیب میں گھس کر کروڑوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح 9:15 پر پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو بینک سے 1 کروڑ 48 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پشاور کے ہشتنگری جی ٹی روڈ پر بھی بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے وین کو روک کر اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اور کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کو کیش سپلائی کرنے والی گاڑی نے سیکیورٹی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تھا، جس کے باعث واردات رونما ہوئی۔