جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان: عید گاہ سے برآمد شدہ کم سن بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار 

ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدگاہ کی جنازہ گاہ سے ملنے والی 6 سالہ بچے ذیشان کی تشدد زدہ لاش کے کیس میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے حقیقت بے نقاب کر دی، جس میں مقتول کی سگی ماں کو اپنے بیٹے کی لاش جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے خاتون اور اس کے دوسرے شوہر، جو بچے کا سوتیلا باپ تھا، کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق، ذیشان کی موت منہ اور سانس بند کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ مزید تفتیش جاری ہے کہ قتل سے پہلے بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button