جرائمعوام کی آواز
سوات: سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس اہلکار جانبحق

سوات میں پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری ملزم کے گھر کو سرچ کرتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک پولیس جوان جانبحق اور سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، اشتہاری ملزم آمیر زیب کی فائرنگ سے سب انسپکٹر امجد خان دائیں طرف چہرے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسی دوران فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل نیاز محمد کان پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: تھانہ میریان کی حدود میں ذاتی دشمنی کے باعث باپ بیٹا قتل