جرائمعوام کی آواز

ڈی آئی خان: عیدگاہ سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع عید گاہ سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے  وقت چھ سے سات سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش چھوڑ گیا۔ بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد لے کر لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ہسپتال میں ابتدائی معائنہ میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ جس کی سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی جبکہ بچے کی شناخت اور واقعہ کی پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button