جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ: نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جانبحق

نوشہرہ خشکی روڈ پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی الیاس خان جانبحق جبکہ فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئی الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے اور وہ علی الصبح ڈیوٹی سے چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔ اس دوران، جب وہ نوشہرہ کے قریب آرمی فارم کے علاقے میں پہنچے، تو انہیں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنا لیا۔

گولی لگنے کے بعد اے ایس آئی الیاس خان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ نعش کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او جمشید خٹک کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور یہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا راہزنی کی کوشش۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button