جرائمعوام کی آواز

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق

بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: پولیس وین پر حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق ایف آر پی اہلکار آرمان خان جو علاقہ ممندخیل کا رہائشی تھا، جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، ڈیوٹی کیلئے اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ انہیں بنوں میرانشاہ روڈ پر شاہین آڈہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹارگٹ کیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یاد رہے کہ ضلع بنوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button