لکی مروت: پولیس وین پر حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

لکی مروت کے علاقے لنڈیواہ کے قریب پولیس وین پر آئی ڈی دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، دھماکے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
مزید برآں گزشتہ رات تھانہ ڈاڈیوالہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں پولیس کی جانب سے بروقت جوابی کاروائی کرنے سے حملہ پسپا کردیا گیا۔ اس حملے کے کچھ دیر بعد تھانہ درہ پیزو پر حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں تھانہ پیزو پولیس نے جوابی کاروائی کی۔کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ ہوتی رہی لیکن دونوں جانب سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
صبح ہوتے ہی دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملہ کیا گیا۔ جس میں گاڑی کو نقصان ہوا اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ فوری جوابی کروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔