ڈیرہ اسماعیل خان: نکاسی آب کی نالی کے تنازعہ پر فائرنگ، 5 افراد جانبحق

ڈیرہ اسماعیل خان علاقہ شیروکہنہ میں نکاسی آب کی نالی کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد قتل جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں علاقہ شیروکہنہ کے رہائشی 16 سالہ عمر فاروق شیخ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نکاسی آب کی نالی کے تنازعہ پر انکے چچا نے معمولی چپقلش کی وجہ سے رات گئے گھر کے باہر اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انکے 54 سالہ والد حافظ سعید اللہ شیخ، 37 سالہ والدہ گلشن بی بی، 12 سالہ ہمشیرہ عائشہ بی بی اور چچا زاد 14 سالہ اسامہ شیخ ولد سیف اللہ شیخ موقع پر جانبحق ہوگئے، جبکہ میں عمر فاروق اور میرا بھائی 9 سالہ اویس زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب چچا کی اپنی فائرنگ کی زد میں آ کر ان کا 24 سالہ بیٹا ابوبکر صدیق بھی جانبحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔