جرائمعوام کی آواز

پشاور: لاکھوں روپے مالیت کے نایاب کتے کی چوری، پولیس اہلکار چوری میں ملوث نکلا

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے ایک شہری کے لاکھوں روپے مالیت کے نایاب کتے کی چوری میں خیبر پولیس کا اہلکار ملوث نکلا۔ چوروں نے چوری شدہ کتے کو آن لائن فروخت کرنے کے لیے اشتہار دیا، جسے کتے کے مالک جہانگیر نے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

کتے کے مالک کی جانب سے پولیس کو دی گئی اطلاع کے بعد ایک پلان تیار کیا گیا اور چوری شدہ کتے کو واپس حاصل کرنے کے لیے چوروں کے ساتھ تین لاکھ روپے پر ڈیل کی گئی۔ چوروں کو پشاور موٹر وے انٹرچینج پر بلا کر گرفتار کیا گیا، اور چوری شدہ کتا برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خیبر پولیس اہلکار کا موقف ہے کہ اس نے کتا ایک ہیرونچی سے خریدا تھا اور اسے چوری ہونے کا علم نہیں تھا۔

تھانہ حیات آباد میں اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button