جرائمعوام کی آواز

لکی مروت: ماں اور بیٹی کی مشکوک خودکشی، تحقیقات جاری

لکی مروت کے تھانہ شہبازخیل کی حدود گاؤں اغضرخیل میں دوہری خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں پہلے بیٹی نے ریپیٹر بندوق سے خودپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ جبکہ کچھ دیر بعد اس کی والدہ نے بھی اسی ری پیٹر سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، زینب کی والدہ رضیہ بی بی نے جب اپنی بیٹی کو خون میں لت پت دیکھا تو وہ صدمے میں چلی گئی اور میکے سے واپس آ کر 15 منٹ کے وقفے سے خواتین کے ہجوم میں خود کو گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زینب بی بی نے علیحدگی میں فائر کیا جبکہ اس کی والدہ نے گھر میں موجود دیگر خواتین کے سامنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے دفعہ 174 کے تحت معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق، واقعہ مشکوک لگ رہا ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مدعی محمد نواز نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی اور بھابھی کے درمیان ناراضگی چل رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button