جرائمعوام کی آواز

رستم: غیرت کے نام پر خاتون اور بچے سمیت تین افراد قتل

مردان کے علاقے رستم تاجہ بانڈہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون، ایک سالہ بچے سمیت تین افراد قتل کر دیئے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شیر آمان، اس کی بہو زوجہ شاہی ملک اور ایک سالہ بیٹا شاہی ملک جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ مسماۃ ص نے دو سال قبل شاہی ملک سے کورٹ میرج کی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ مقدمہ مقتولہ کے رشتہ دار نسیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button