مردان: طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ، تین بھائی جانبحق، دو شدید زخمی

مردان کے نواحی علاقے طورو میں دو فریقین کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ جانبحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
جانبحق ہونے والوں میں 40 سالہ مرزا خان، 45 سالہ جمال شاہ اور 58 سالہ ظاہر شاہ شامل ہیں، جبکہ 37 سالہ سبز علی شدید زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کی وجہ اراضی کا تنازعہ تھا، جس پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ اس دوران علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور ہسپتال میں دونوں فریقین کے حمایتی موجود ہونے کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ اس وقت ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ مزید کشیدگی پر قابو پایا جا سکے۔