جرائم

پشاور: وٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے پر گروپ ایڈمن قتل

مقتول کے بھائی ہمایون کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے بھائی مشتاق نے کسی بات پر ملزم اشفاق کو وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور ان پر فائرنگ کر دی۔

پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ، ریگی، میں ایک ملزم نے وٹس ایپ گروپ سے ریموو کرانے پر گروپ کے اڈمن کو قتل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ کے مطابق مقتول کے بھائی ہمایون کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے بھائی مشتاق نے کسی بات پر ملزم اشفاق کو وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور ان پر فائرنگ کر دی۔ ہمایوں کے مطابق فائرنگ سے وہ خود تو محفوظ رہا تاہم اس کا بھائی مشتاق کو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مافیا بے لگام، رمضان میں حکومت کا سرکاری ریٹ لسٹ صرف دکھاوا بن کے رہ گیا

ہمایوں کی مدعیت میں ملزم اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پوسٹ میں کسی گرفتاری بارے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ بعض صارفین نے اس واقعہ کو رمضان کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے گروپ ایڈمنز کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا، اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماہ رمضان ہمیں صبر و برداشت کی درس دیتا ہے تاہم مسلمان معمولی معمولی باتوں پر ایک دوسرے کی جان لے لیتے ہیں۔

دوسری جانب سوات کے علاقے تختہ بند میں پالتو کتے کے تنازعہ پر عباس نامی نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار، اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button