جرائمعوام کی آواز

شمالی وزیرستان: شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، 4 اہلکار جانبحق، 13 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں گزشتہ رات شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 4 اہلکار جانبحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چھ پوسٹوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے بیک وقت حملہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے سپلگہ، گوش، تپی، بروانہ پیپانہ لوئر اور پیپانہ ٹاپ پوسٹوں پر کیے گئے۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے حوالدار یاسر، نائک مبین، سپاہی ندیم اور سپاہی عقیل جانبحق ہو گئے، جبکہ 13 اہلکار زخمی ہوئے۔ جانبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر میرانشاہ ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں بنوں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

جوابی کارروائی میں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شدت پسند ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاک آرمی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button