جرائمعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا میل سٹاف اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ اغوا ہونے والوں میں عبدالجبار، محمد رمضان، اور محمد داؤد شامل ہیں۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں کی تعداد اور ان کے مقاصد کے بارے میں ابھی تک واضح معلومات نہیں آ سکیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button