جرائمعوام کی آواز

بٹ خیلہ: بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، مقتول پر سسر کے قتل کا الزام

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ مدے خیل میں ایک خاتون نے اپنے شوہر شمال خان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول پر الزام تھا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل اپنے سسر کو قتل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو گھر بلا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد ملزمہ نے خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے تھانے میں گرفتاری دے دی۔ لیویز حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔جبکہ لیویز نے مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس کی چھان بین جاری رکھی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button