جرائمعوام کی آواز
کوہاٹ:دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی

کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
آر پی او کے مطابق فوراً جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا، جبکہ متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آر پی او نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔