جرائمعوام کی آواز
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، دو اہلکار جانبحق، چھ زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بائی پاس روڈ پر لونی کے قریب پل کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار جانبحق جبکہ چھ اہلکار زخمی۔
ذرائع کے مطابق، اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی خان تھانہ کینٹ کی حدود کوٹلی امام کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ سے کانسٹیبل سید فضل حسین شاہ جانبحق ہو گئے۔