جرائمعوام کی آواز
بنوں: سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر بارودی مواد کا دھماکہ، دو اہلکار زخمی

بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود میں منگل میلہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کو بارودی مواد کے دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔