
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرک: چوکی پر حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔