جرائم

صحافی احسان شیر پاؤ قتل کیس: جرم ثابت ہونے پر مجرم کو چار بار سزائے موت

چارسدہ کی مقامی عدالت نے اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

چارسدہ کی مقامی عدالت نے صحافی احسان شیر پاؤ کے قتل میں ملوث مجرم کو چار بار سزائے موت جبکہ مجرم کو اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔ مجرم نے 2018 میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کیا تھا۔

چارسدہ کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی احسان شیر پاؤ کے قتل میں ملوث مجرم ارشد جمال کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت ناز نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ارشد اقبال کو چار بار سزائے موت کی سزا جبکہ مجرم کو اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں دور میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

مجرم ارشد جمال نے 30 اکتوبر 2018 کو علی الصبح فائرنگ کر کے صحافی احسان شیر پاؤ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم نے اسی اثناء میں اپنی والدہ، بھابھی اور چار سالہ بھتیجے کو بھی قتل کر دیا تھا۔

Show More

Rifaqat ullah Razarwal

رفاقت اللہ رزڑوال چارسدہ کے رہائشی اور ٹرائبل نیوز نیٹ ورک کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں۔ وہ انسانی حقوق، ماحولیات اور دہشت گردی جیسے موضوعات پر ویب سائٹ اور ریڈیو کیلئے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ 2014 سے عملی صحافت میں خدمات سرانجام دینے والے رفاقت اللہ رزڑوال نے 2018 میں پشاور یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button