جرائم

پشاور: جے یو آئی رہنماء مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

مولانا قاضی ظہور احمد بڈھ بیر کے علاقے احمد خیل میں نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔ پولیس

پشاور: معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا قاضی ظہور احمد بڈھ بیر کے علاقے احمد خیل میں نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فورسز کی خیبر اور باجوڑ میں کارروائیاں؛ 3 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا قاضی ظہور احمد طویل عرصے سے جے یو آئی سے وابستہ تھے، انہوں نے پارٹی کے لیے کافی جدوجہد کی اور پارٹی کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ قتل کی اصل وجہ کیا ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button