جرائم

فورسز کی خیبر اور باجوڑ میں کارروائیاں؛ 3 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

وادی تیراہ قوم ملک دین خیل سالار چوک کے قریب سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے جنگجوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب تین شدت پسند ہلاک اور 1 شدت پسند زخمی ہوا۔ ذرائع

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے تین شدت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا جبکہ ایک شدت پسند زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ قوم ملک دین خیل سالار چوک کے قریب سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے جنگجوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب تین شدت پسند ہلاک اور 1 شدت پسند زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تین شدت پسندوں کی ڈیڈ باڈیز ریکور کر لیں جبکہ ایک شدت پسند زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سے رواں سال پہلا منکی پاکس کا کیس رپورٹ

ہلاک ہونے والوں میں جماعت الاحرار کا کمانڈر عزیز رحمان عرف قاری اسماعیل اور نائب کمانڈر مخلص بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل واڑہ مومند میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ہیلی گن شپ سے نشانہ بنایا اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں شدت پسندوں کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے جانی نقصان بارے تاحال کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button