جرائم

مردان: معمولی تکرار پر ماسٹرز کا طالب علم 24 سالہ دوست سمیت قتل

مقتول کے والد کے مطابق ملزم کا چند روز قبل اس کے بیٹے کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ لاشوں کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی، اور وہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مردان: نیستہ روڈ پر کامرس کالج کے قریب ماسٹرز کے طالب علم کو دوست سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم سدیس ولد فلک ناز، سکنہ غریب آباد، مایار کالج میں پیپر دے رہا تھا اور اس کا 24 سالہ دوست شہزاد ولد ناصر خان سکنہ شریف آباد باہر گاڑی میں اس کا انتظار کر رہا تھا تاہم پیپر دینے کے بعد جونہی سدیس باہر نکلا تو موٹرسائیکل سوار ملزم حبیب ولد شمس الاسلام، سکنہ شیرآباد پار ہوتی، نے اس کے ساتھ تلخ کلامی شروع کی اور اسی دوران پستول نکال کر اس پر فائرنگ کر دی۔ طالب علم کے دوست شہزاد نے اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اردات کے بعد فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: چھٹی پر گھر آیا ایف سی اہلکار دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل

مقتول کے والد کے مطابق ملزم کا چند روز قبل اس کے بیٹے کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ لاشوں کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی، اور وہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ایس ایچ او عجب درانی کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے؛ "دوہرے قتل میں ملوث ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button