بنوں: چھٹی پر گھر آیا ایف سی اہلکار دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل
ایف سی اہلکار خورشید عالم بلوچستان میں تعینات تھا اور لکی مروت کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا۔ وہ کسی سے ملنے میریان کے علاقے میں موٹرسائیکل پر آیا ہوا تھا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ میریان
بنوں: تھانہ میریان کی حدود میں چھٹی پر گھر آنے والے ایف سی اہلکار کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ میریان عصمت اللہ خان کے مطابق ایف سی اہلکار خورشید عالم بلوچستان میں تعینات تھا اور لکی مروت کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا۔ وہ کسی سے ملنے میریان کے علاقے میں موٹرسائیکل پر آیا ہوا تھا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی؛ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ انتظامیہ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں امتیازی سلوک کا الزام
یاد رہے کہ مذکورہ علاقہ دہشت گردی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے جہاں پولیس معمول کی گشت بکتر بند گاڑی میں کرتے ہیں تاہم مبینہ طور پر مغرب سے پہلے تمام پولیس اہلکار تھانہ میں داخل ہو جاتے ہیں اور تھانہ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار احسان جاں بحق ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق احسان چھٹی پر گھر آیا تھا جسے کریانہ پل کے ساتھ نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔