جرائم

جے یو آئی سب ڈویژن وزیر بنوں کے چئیرمین ایف آر کے ناظم اور محافظ سمیت لاپتہ

چئیرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان درازندہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے پی کے ڈائریکٹر غازی نواز شیرانی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے گئے تھے۔ ذرائع

جمعیت علمائے اسلام سب ڈویژن وزیر بنوں کے چئیرمین، سابق ایف آر کے ناظم اور محافظ سمیت لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان درازندہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے پی کے ڈائریکٹر غازی نواز شیرانی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے گئے تھے۔ اس موقع پر ایف آر بنوں کے ناظم اسداللہ عبداللہ اور پرسنل مخافظ مصباح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چئیرمین ملک مستو خان کی گاڑی راستے میں کھڑی پائی گئی جبکہ وہ دو ساتھیوں سمیت لاپتہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ”گورنمنٹ ناکام؛ وزیراعلیٰ نااہل” خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت پر پھٹ پڑے

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کے موبائل فونز بند ہیں؛ خدشہ ہے کہ تینوں کو کسی نے اغوا کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، 9 جنوری کو، لکی مروت میں اٹامک انرجی مائن پراجیکٹ قبول خیل کے 16 ملازمین اغواء کر لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ہائی ایس گاڑی میں سوار یورینیم اور پلوٹونیم مائن جانے والے 16 اہلکاروں کو بزور اسلحہ گاڑی سے اتارا اور پھر گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی تاہم اگلے ہی روز ان میں سے آٹھ مغویوں بحفاظت بازیاب کروا لئے گئے تھے۔

گزشتہ برس، 19 نومبر کو، بنوں جانی خیل میں قبائلی ملک خودی خیل کو نامعلوم افراد نے اہلخانہ سمیت قتل کر دیا تھا۔ زرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ سین تنگہ ویکی نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ملک خودی خیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button