جرائم

سکیورٹی فورسز نے سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا

ہلاک دہشتگرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردوں کو اسمگل کرتا تھا جو پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو فورسز نے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا جس کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم: 153 بچوں سمیت 288 جاں بحق؛ تاجروں کا احتجاجی تحریک، ہنگو میں محصور رہائشیوں کا پاراچنار تک پیدل مارچ کا اعلان

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، وہ افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردوں کو اسمگل کرتا تھا جو پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button