جرائم

لکی مروت: 16 مغوی اہلکاروں میں سے آٹھ بحفاظت بازیاب

دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی جانب سے لکی مروت کے علاقے قبول خیل سے اغوا کئے گئے 16 سویلین ورکرز میں سے آٹھ مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ذرائع کے مطابق آج دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے قبول خیل سے 16 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا تھا، مغوی سویلین ورکرز نہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، جبکہ باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کے بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button