کرک: دو مغوی نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف دو مقامات پر احتجاج جاری
ایک طرف مظاہرین کا ڈی سی اور ڈی پی او دفاتر کے سامنے دھرنا جاری ہے دوسری جانب خٹک اتحاد تنظیم کے مشران نے پشاور کراچی ہائی وے کو رنگین آباد چوک کے مقام پر بند بند کر دیا ہے۔
کرک: گزشتہ ماہ اغواء کئے جانے والے دو نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف مظاہرین نے دو مقامات پر احتجاج شروع کر دیا۔
ایک طرف مظاہرین کا ڈی سی اور ڈی پی او دفاتر کے سامنے دھرنا جاری ہے دوسری جانب خٹک اتحاد تنظیم کے مشران نے پشاور کراچی ہائی وے کو رنگین آباد چوک کے مقام پر بند بند کر دیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مظاہرین نے مغوی نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ انتظامیہ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں امتیازی سلوک کا الزام
دھرنے کے باعث ڈی سی اور ڈی پی او دفاتر میں آمدورفت معطل ہے، جبکہ انڈس ہائی وے بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ روڈ بندش کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو جلد از جلد بازیاب کرے، اور ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔