جرائم

وادی تیراہ: اے این پی خیبر کے صدر کا فارم ہاؤس دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے وہاں پر موجود تمام چیزوں کو آگ لگ گئی۔ دیر تک آگ کے شعلے بھڑکتے رہے تاہم خوش قسمتی سے میں خود دھماکہ کے وقت وہاں نہیں تھا، جبکہ وہاں پر موجود عملہ بھی محفوظ رہا۔ عبدالرازق آفریدی

وادی تیراہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ضلع خیبر کے صدر عبدالرازق آفریدی کے فارم ہاؤس/بنگلے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

عبدالرازق آفریدی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کے فارم ہاؤس میں داخل ہوئے اور گھر کے اندر موجود نوکروں سے موبائل فون چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ”بعض لوگ ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے ہم خواتین نہیں کوئی اور مخلوق ہیں”

اے این پی رہنما کے مطابق دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے وہاں پر موجود تمام چیزوں کو آگ لگ گئی: "دیر تک آگ کے شعلے بھڑکتے رہے تاہم خوش قسمتی سے میں خود دھماکہ کے وقت وہاں نہیں تھا، جبکہ وہاں پر موجود عملہ بھی محفوظ رہا۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس تین منزلہ عمارت سے کچھ دن پہلے ضروری چیزیں نکالنے کی کوشش کی لیکن نامعلوم افراد نے انہیں بالواسطہ طور پر ایسا کرنے سے روک دیا۔ فارم ہاؤس میں ہر سہولت دستیاب تھی اور مقامی و غیرمقامی عمائدین اور سیاستدانوں جیسے اہم مہمانوں کے لیے ایک آرام دہ اور قابل رسائی جگہ تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button