جرائم

مبینہ طور پر مظاہرین کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم محافظ سمیت زخمی

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود بگن میں دھرنا کے شرکاء سے بات چیت کرنے کیلئے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گئے تھے تاہم مبینہ طور پر مظاہرین نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انتظامیہ

کرم: لوئر کرم میں مبینہ طور پر مظاہرین کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود بگن میں دھرنا کے شرکاء سے بات چیت کرنے کیلئے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گئے تھے تاہم مبینہ طور پر مظاہرین نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ اور ان کے محافظ مثل خان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر، اور ان کے محافظ مثل خان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق بگن میں فائرنگ کا سلسلہ تحال جاری ہے۔

 

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو کرم تنازعہ پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت پشاور پاراچنار شاہراہ کو آج، 3 ماہ بعد، کھولا جانا تھا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 75 گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، اور آج خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سے بھرے ٹرک ٹل پہنچ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں سامان کی ترسیل کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی منتقلی بھی شروع کر دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button