تیراہ: ساتھیوں کے مبینہ جنسی تشدد کے باعث ایک عسکریت پسند نے خودکشی کر لی
عبدالکبیر کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا، اغوا کامقصد جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا تھا۔
خیبر: وادی تیراہ میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ہاتھوں جنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں، وادی تیراہ میں دہشت گرد عبدالکبیر نے ساتھیوں کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کر لی۔
عبدالکبیر کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا، اغوا کامقصد جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ
دہشت گرد نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوز بھی بنائے جاتے ہیں۔
افغان سرزمین پر کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، ان کی دہشت گردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کا انسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔