بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جس میں پولیس اہلکار کامران جاں بحق ہو گیا، مقتول کانسٹیبل حدری ممند خیل کا رہائشی تھا۔ ذرائع
بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جس میں پولیس اہلکار کامران جاں بحق ہو گیا، مقتول کانسٹیبل حدری ممند خیل کا رہائشی تھا۔
وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے شواہد اکٹھا کئے، اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر کو بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدد میں ہی پولیس موبائل وین کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: زیرسمندر کیبل میں خرابی؛ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
ْپولیس کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی۔ تھانہ کینٹ کی حدود سورنگی اڈہ کے قریب سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پولیس موبائل وین کے وہاں سے گزرتے ہی زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا۔
یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان و کشمیر امور امیر مقام نے واضح کیا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صوبائی حکومت کی مرضی کے خلاف نہیں ہو گا، آپریشن کرنا یا فوج کو بلانا صوبائی حکومت کے اختیار میں ہے جبکہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کسی کمیٹی کا اختیار نہیں بلکہ عدالت کے ذریعے ہو گی۔