جرائم

نوشہرہ: چینی انجینئر ‘گاو شین گاو’ مشین میں پھنس کر ہلاک

پشاور یونیورسٹی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دیر کے رہائشی ضیاء الدین نامی طالب علم نے خودکشی کر لی۔

نوشہرہ میں کام کے دوران چین کے ایک انجینئر مشین میں پھنس کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں پیش آیا جہاں چینی انجینئر گاو شین گاو کارخانے میں ڈیوٹی کے دوران مشین میں پھنس گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا انجینئر گاو شین گاو شدید زخمی ہوئے، انہیں ہسپتال لے جانے کی نوبت بھی نہیں آئی کیونکہ وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ”ہم مسافر اور فقیر لوگ ہیں؛ قبائل کے تنازعات سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں”

پولیس کے مطابق ضروری کاغذات مکمل کر کے تابوت کو ہسپتال سے اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانے روانہ کر دیا گیا۔

نوشہرہ میں واقع ZRK کارخانے میں ہلاک ہونے والے انجینئر سمیت 39 چائینیز کام کرتے ہیں۔

جامعہ پشاور میں دیر کے طالبعلم کی خودکشی

دوسری جانب پشاور یونیورسٹی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دیر کے رہائشی ضیاء الدین نامی طالب علم نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق طالبعلم کی ہاسٹل میں لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی؛ شعبہ قانون کے طالبعلم نے مبینہ خودکشی سے قبل والد کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔

پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button