جرائم
بنوں: پولیس وین پر دھماکہ؛ سب انسپکٹر سمیت چھ اہلکار زخمی
سورنگی اڈہ کے قریب سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد نصب پولیس موبائل وین کے وہاں سے گزرتے ہی زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
بنوں: تھانہ کینٹ کی پولیس موبائل وین کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہو گئے۔
ْپولیس کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی۔ تھانہ کینٹ کی حدود سورنگی اڈہ کے قریب سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد نصب پولیس موبائل وین کے وہاں سے گزرتے ہی زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ”دکانوں سے مبینہ چوری:” جمرود میں پانچ نوسرباز خواتین گرفتار
دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ شروع ہوئی۔ زخمیوں میں پی اے ایس آئی صہیب خان، پولیس اہلکار ماجد، زاہد اللہ، فیضان علی، ارشد خان اور ڈرائیور جمشید خان شامل ہیں۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بنوں پہنچا دیا گیا۔ تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں لگی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔