جرائم

”دکانوں سے مبینہ چوری:” جمرود میں پانچ نوسرباز خواتین گرفتار

جمرود کے دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ ان خواتین نے ان کی دکانوں سے چوری کی ہے اس لئے پکڑ کر ان کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔

خیبر: تحصیل جمرود میں مبینہ طور پر دکانوں سے چوری کرنے والی پانچ خواتیں گرفتار، اور بعدازاں حوالات منتقل کر دی گئیں۔

ٹی این این سے بات چیت کے دوران خیبر پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ جمرود کے دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ ان خواتین نے ان کی دکانوں سے چوری کی ہے اس لئے پکڑ کر ان کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2024: بی آر ٹی پشاور میں کتنی چوریاں ہوئیں؟

خیبر پولیس کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ان کے پاس خواتین کے لئے جیل بھی نہیں ہے، اسی لئے خواتین کو جمرود حولاات منتقل کر دیا: ”ہم نے ان کو بتا دیا ہے کہ اپنے اپنے خاوند کو کال کریں اور ان سے کہیں کہ تھانے پیش ہو جائیں۔

خواتین کا تعلق پشاور سے ہے جن میں سے کچھ رشید گڑھی کی رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیںَ

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button