جرائم

2024 صحافیوں کیلئے بھاری سال، دنیا بھر میں 68 میڈیا ورکرز دوران ڈیوٹی جاں بحق

ان میں 42 ہلاکتیں تنازعات والے علاقوں میں ہوئیں جو کسی ایک دہائی میں صحافیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

2024 صحافیوں کیلئے بہت بھاری سال ثابت ہوا، اس سال کے دوران دنیا بھر میں فرائض کی انجام دہی میں 60 سے زائد صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 68 صحافی اور میڈیا ورکرز دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوئے۔

ان میں 42 ہلاکتیں تنازعات والے علاقوں میں ہوئیں جو کسی ایک دہائی میں صحافیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں پولیس کے ہاتھوں دو بھائیوں کا قتل؛ بیزن خیل قبائل کا احتجاج، زخمی کو چھڑوانے کیلئے ہسپتال پر دھاوا

رواں برس فلسطین پر مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ میں 18 صحافی شہید ہوئے، دیگر صحافی یوکرین، لبنان، شام، صومالیہ اور دوسرے تنازعات والے علاقوں میں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایسے ممالک جہاں تنازعات کی صورتحال نہیں ہے وہاں گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں اس سال صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button