جرائم

لنڈیکوتل پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 8 کلو آئس، 32 کلو چرس پکڑی گئی

منشیات معاشرے کے لئے تباہی کا سبب بن رہی ہے، اس کی روک تھام کیلئے خیبر پولیس متحرک ہے اور منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ رائے مظہر اقبال

خیبر: لنڈیکوتل پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، کارروائی کے دوران آٹھ کلوگرام آئس پکڑ لی اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

میلواڈ پولیس کی خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سے 32 کلوگرام چرس بھی برآمد کر لی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے علاقہ بائی پاس ریلوے ٹنل کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد سے مجموعی طور پر 8 کلوگرام آئس برآمد کر لی اور ملوث ملزمان عبدالستار ضیاء الرحمان، ریاض اور عزیز الرحمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا سال نئی قیمتیں: پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا امکان

ایس ایچ او میلواڈ نوشاد خان کی نگرانی میں ایڈشنل ایس ایچ اوز عابد خان اور ہارون خان نے علاقہ میلواڈ خوڑ میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی رفتار تیز کر لی، پولیس نے کچھ فاصلے تک ملزم کا تعاقب کیا تاہم وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو چکا تھا۔ پولیس کو موٹرسائیکل پر بندھی بوری سے مجموعی طور پر 32 کلوگرام چرس ملی جسے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی ک آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او خیبر کا کہنا تھا کہ منشیات معاشرے کے لئے تباہی کا سبب بن رہی ہے، اس کی روک تھام کیلئے خیبر پولیس متحرک ہے اور منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، اور اس کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button