جرائم

خیبر: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے؛ ایک سپاہی شہید

عامر سہیل شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس کی عمر 23 سال ہے، سپاہی نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

ضلع خیبر: پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، دورانِ آپریشن ایک سپاہی بھی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 19 اور 20 دسمبر کی رات عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھ کر مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، موثر کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کا ایک بہادر سپوت 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ عامر سہیل شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جس کی عمر 23 سال ہے، سپاہی نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر: مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹے جاں بحق

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں؛ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button