جرائم

ملاکنڈ: نامعلوم ملزمان نے باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا

لیویز زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ملزمان اور وجہ قتل کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواح میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، جبکہ واقعہ میں تین راہگیر بھی شدید زخمی ہو گئے۔

لیویز زرائع کے مطابق واقعہ درگئی کے نواحی علاقے گھڑی عثمان خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی سے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد میں ایک سکول کا بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم آمدنی والے افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی سکیم کا افتتاح

جاں بحق افراد کی شناخت نظر گل، اور عبداللہ اور اسماعیل ولد نظر گل کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت نا ہو سکی۔ زخمیوں کی حالت البتہ نازک بتائی جا رہی ہے۔

لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی  کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، اور ابتدائی طور پر ملزمان کے بارے میں معلوم نہ ہو سکا تاہم ان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button