جرائم

کلاچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے کزن جاں بحق

زرائع نے تصدیق کی تاہم انہیں کہاں اور کس طرح قتل کیا گیا اس بارے تاحال کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا۔

ڈیرہ اسمعیل خان: کلاچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے رشتہ دار جاں بحق ہو گئے۔

زرائع نے تصدیق کی کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے دور کے کزن، اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر ثقلین خان گنڈاپور (برہ خیل) کو کلاچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے تاہم انہیں کہاں اور کس طرح قتل کیا گیا اس بارے تاحال کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا۔

ثقلین خان گنڈاپور (فائل فوٹو)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت مدرسہ کے تین طلبہ جاں بحق

مقتول محمد اسماعیل خان گنڈاپور کے جواں سالہ بیٹے، سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی فریدون خان گنڈاپور اور خالدون خان گنڈاپور کے بھائی، امین اللّٰہ خان گنڈاپور کے چچا زاد بھائی، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دور کے کزن تھے۔

مقتول کی نماز جنازہ ابھی کچھ ہی دیر بعد، ڈھائی بجے، رانہ زئی عید گاہ، تحصیل کلاچی میں ادا کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button